۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/  عرصۂ دراز سے قوم و ملت کے نونہالوں اور جوانوں کے لئے تعلیم وتربیت کے میدان میں آپ کے مخلصانہ جہدِ مسلسل کو زمانہ تادیر یاد رکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کی رحلت پر صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ مولانا سید عباس باقری نے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے:

باسمہ تعالٰی 
تعزیت نامہ

اناللہ واناالیہ راجعون 
قال الامام الصادق علیہ السلام:
"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة" 
"جب کوئی عالم (باعمل) دنیا سے اٹھ جاتاہے تو دیوارِ اسلام میں ایک ایسا دراڈ پڑجاتا ہے جسے کوئی چیز پُر نہیں کر سکتی"

 انتہائی غم و اندوہ کے ساتھ کے یہ خبر ملی کہ ملت کا عظیم سرمایہ لکہنو کے خاندانِ اجتھاد کے چشم و چراغ حکیمِ اُمت افتخارِ قوم نقیبِ اتحاد حضرت مولانا سید کلب صادق صاحب قبلہ اب ہمارے درمیان نہ رہے۔
 عرصۂ دراز سے قوم و ملت کے نونہالوں اور جوانوں کے لئے تعلیم وتربیت کے میدان میں آپ کے مخلصانہ جہدِ مسلسل کو زمانہ تادیر یاد رکھے گا۔
آپ اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارہ تھے لہذا آپ کا سانحۂ ارتحال در اصل ایک عہد کا خاتمہ اور قوم کا عظیم نقصان ہے
اس غمناک موقع پر امام عصر عج، مراجعِ تقلید، حوزاتِ علمیہ، علمائے کرام اور تمام مومنین کی خدمت میں بالخصوص مرحوم کے اہل خانہ کی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے خداوندِ متعال کی بارگاہ میں بحق محمد و آل محمد دعا گو ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں علوِ درجات نصیب ہو اور تمام لواحقین اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل و اجرِ جزیل عطا ہو۔

منجانب : آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ
صدر: سید عباس باقری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .